مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے:شکیل اعوان

15-11-12pmln

 

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے ہر سیٹ کے لئے متعدد امیدوار (ن) لیگ کی مقبولیت کا ثبوت ہیں پارٹی ٹکٹ خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے (ن) لیگ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن میں آچکی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع رحیم یارخان کی انتخابی کمیٹی کے سربراہ اور ایم این اے ملک شکیل اعوان نے یوتھ ونگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت یوتھ ونگ (ن) کے ضلعی صدر عدنان رشید چوہان کررہے تھے وفد میں یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سلیمان نوازچوہدری ،شکیل خان پٹھان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احس مشتاق سیال ،ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اطہر بھٹہ کے علاوہ خان پور یوتھ ونگ کے تحصیل صدر تنویر احمد بلوچ ،سینئر نائب صدر ملک منور علی ،سٹی نائب صدر حاجی اسلم خان رند ،جوائنٹ سیکرٹری علی افضل چوہدری ،جنرل سیکرٹری ملک ندیم ،تحصیل رحیم یارخان تحصیل صدر میاں ناصر اقبال سٹی صدر شوکت علی کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر ضلعی صدر عدنان رشید چوہان نے ملک شکیل اعوان کو بتایا کہ ضلع بھر کی 16نشستوں پر سینکڑوں امیدوار (ن) لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کہ کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے (ق) لیگ کے دور میں ضلع رحیم یار خان میں (ق) لیگ کے 12وزراء کا م کر رہے تھے اور لوٹ مار کا بازار گرم تھا لیکن اب (ق) لیگ کو ضلع بھر میں امیدوار ہی نہیں مل رہے اس موقع پر انہوں نے ملک شکیل اعوان اور کمیٹی کے دیگر ممبران کو کہاکہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے جن کو بھی پارٹی ٹکٹ دیئے یوتھ ونگ (ن) کے کارکن ہرحال میں ان کا ساتھ دیں گے اور کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بہتر جانتے ہیں کہ کس امیدوار کو ٹکٹ دینے ہیں اس لئے ہم تجاویز نہیں دیں گے اور قائدین کے فیصلے پر لبیک کہیں گے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *