مسلم لیگ(ن)کی انتخابی کمیٹی نے تحصیل خان پور سے امیدواران کی فہرست سفارشات کے ساتھ مرتب کر کے پارٹی قیادت کو پیش کر دی ہے

 

مسلم لیگ(ن)کی انتخابی کمیٹی نے تحصیل خان پور سے امیدواران کی فہرست سفارشات کے ساتھ مرتب کر کے پارٹی قیادت کو پیش کر دی ہے

خان پور(نمائندہ ایکسپریس)مسلم لیگ(ن)کی انتخابی کمیٹی نے تحصیل خان پور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرموزوں اور مضبوط امیدواران کی فہرست سفارشات کے ساتھ مرتب کر کے پارٹی قیادت کو پیش کر دی ہے،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی طرف سے ضلع بھر میں موزوں اور مضبوط امیدواران کے ٹکٹ کے حصول کے لئے امیدواران کے انتخاب کے لئے قائم کی گئی جائزہ کمیٹی نے تحصیل خان پورسے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرامیدواران کے انٹرویومکمل کر کے اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ پارٹی قائد میاں محمدنوازشریف کو پیش کر دی ہے،انتخابی کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے شاہدخاقان عباسی اور ایم این اے شکیل اعوان نے کمیٹی کے دیگرارکان کے ساتھ ہر حلقے سے تین تین امیدواران کے ناموں پر انٹرویو کر کے اپنی رپورٹ سفارشات کے ساتھ مرتب کر کے میاں محمدنوازشریف کو پیش کر دی ہے،جس کے مطابق قومی حلقہ 193سے میجر(ر)تنویرحسین سید،زیب جعفر،اور چوہدری اعجازشفیع کے نام شامل ہیں،اس نشست پر تحریک انصاف کے حاجی محمدارشدجاویدبھی امیدوارکے طور پرانٹرویوکمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،تاہم کمیٹی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پہلے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوں تب ان کی درخواست پرغورکیا جاسکتا ہے،علاوہ ازیں اس نشست پرچوہدری جعفراقبال اورمیاں امتیازاحمدنے ناموں پر غور کیا گیا،اس طرح صوبائی حلقہ 288میں خواجہ اقبال فریدکوریجہ ،صوبائی حلقہ 289میں خواجہ عالم کوریجہ ،حاجی مرادخان رند،راوظفراقبال،چوہدری پرویزاخترکے ناموں پر غور کیا گیا،صوبائی حلقہ 290پرچوہدری اعجاز شفیع ،سیٹھ جاویداختر، چوہدری صابرعلی ،چوہدری محمدافضل ایڈوکیٹ  کے ناموں کوحتمی شکل دے کر رپورٹ مرتب کر لی ہے،قومی حلقہ 194پرمسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مخدوم معین الدین علی کا نام پیش ہوا،صوبائی حلقہ 291پرمخدوم عدیل الرحمان کا نام تجویز کیا گیا، جو کہ پارٹی قیادت کو کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے،واضع رہے کہ کمیٹی کے ارکان میں مخدوم معین الدین علی ،خواجہ محمدادریس ایڈوکیٹ اورخالدشاہین نے کنوئنرکمیٹی کی معاونت کی۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *