تعلیم ہمارا ہدف ہے مسلم لیگ (ن) تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں انقلاب برپا کرے گی:چوہدری محمد اعجا زشفیع

15-11-12colleg1

 

خان پور (خواجہ زبیر سے ) ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجا زشفیع نے کہاہے کہ تعلیم ہمارا ہدف ہے مسلم لیگ (ن) تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں انقلاب برپا کرے گی دیگرتمام باتیں سیاسی نعرے ہیں وہ گورئمنٹ گرلز فاطمہ ڈگری کالج چک 1/Lباغوبہار میں تعلیمی افسران سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مرزا تنویر الحسن ،ایکس ای این بلڈنگ چوہدری عبدالمجید ،حافظ عبدالقادر ،اور ایس ڈی او پرنسپل گورئمنٹ گرلز ڈگری کالج خان پور ڈاکٹر شاہدہ الیاس اور پرنسپل فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج میڈم ثوبیہ موجود تھیں انہوںنے کالج کے تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کی تمام رہائش گاہیں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوںنے بتایا کہ یہ منصوبے چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تکمیل کو پہنچے گا اس ڈگری کالج سے تعلیم کی روشنی چولستان کے وسیع عریض صحراوں کو منور کرگے گی انہوں نے بتا یا کہ سائنس کلاسوں میں 73بچیوں نے داخلہ لیاہے انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر لیب اور دیگر لیبارٹریز کا سامان جلد مہیا کردیاجائے گا کالج کے بقایا فنڈز بھی جلد ریلیز کرادیئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیمی حوالے سے احسن اقدامات کررہے ہیں

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *