پاکستان کی ترقی کے لئے اصل ضرورت تعلیم کا فروغ ہے:چوہدری محمد اعجاز شفیع

15-11-12school2

 

خان پور (خواجہ محمد زبیر سے ) ممبر پنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز شفیع نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے اصل ضرورت تعلیم کا فروغ ہے بہتر اور معیار ی تعلیم کے ذریعہ ہی بین الاقوامی سطح پر اقوام عالم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے وہ ہائر سکینڈری گرلز ہائی سکول میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ ہائر سکینڈری بلاک کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ طالبات اور تعلیمی افسران سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم اشد ضروری ہے کیونکہ لڑکی ایک خاندان کی قیادت کرتی ہے اور آئندہ نسل کی تعمیر کے لئے لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بناناہوگا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیمی اقدامات ایک نئے انقلاب کی نوید ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملکر تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ باغوبہار میں گرلز انٹر کالج کاقیام عمل میں آچکاہے جس میں کلاسز شروع ہوگئی ہیں اسی طرح گرلز ہائر سکینڈری سکول خان پور کے لئے بس کی فراہمی بھی تعلیم  معاونت کے لئے کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ تعلیم کو ترجیح دی ہے انہوں نے  کہاکہ خواتین کے لئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی عمارت تکمیل کے مراحل میں ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *