ضلع رحیم یاخان انتہائی حساس تمام مکاتب فکر سیاسی دینی سماجی افراد وک اپنی ذمہ داری پورا کرنا ہوگی

12-11-12sar001

 

ضلع رحیم یاخان انتہائی حساس تمام مکاتب فکر سیاسی دینی سماجی افراد وک اپنی ذمہ داری پورا کرنا ہوگی

خان پور (نامہ نگار) محرم الحرام کے دنوں میں ضلع رحیم یاخان انتہائی حساس تمام مکاتب فکر سیاسی دینی سماجی افراد وک اپنی ذمہ داری پورا کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران خان پور کی مختلف سرکردہ شخصیات نے کیا سابق تحصیل ناظم حاجی مراد خان رند نے کہاکہ خان پور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ہونے والے بم دھماکہ کے بعد خان پور ایام محرم کے دوران غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ ،بلال حید ر ساہی نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ سول ڈیفنس عملہ کو تربیت کے ساتھ سہولیات بھی مہیا کرے سول ڈیفنس عملہ کے پاس آلات اور سہولیات کی کمی قابل تشویش ہے میاں محمد صادق ،انور عباسی اور ڈاکٹر شاہد حنیف نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان کی فضا انتہائی پرامن ہے تاہم سابقہ بم دھماکہ کی وجہ سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں انتظامیہ سکیورٹی کے حوالے سے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ خان پور میں ایس پی شیراز نذیر کی نگرانی میں سکیورٹی معاملات کنڑول کرنے کا فیصلہ احسن ہے وہ خان پور کے تمام مکاتب فکر کے افراد سے تعلق کے علاوہ خان پو رکی جغرافیائی اہمیت کو بھی جانتے ہیں سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد انور چوہدری ،چوہدری طار ق علی ،چوہدری پرویز اختر اور صابرہ بیگم نے کہاکہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کراچی میں بدامنی کی فضا اور ملک میں سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث دہشت گرد عناصر چھوٹے علاقوں میں اپنی کاروائیاں کرسکتے ہیں ا س لئے خان پور سمیت ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں انتظامیہ سمیت تما م مکاتب فکر کے افرا د کو اپنی ذمہ داریاں ذیاہ فکری انداز میں گذارنی ہوگی مس ظل ہما ،خواجہ محمد سلیم یحیی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر فلک شیر میاں،چوہدری عبدالخالق اور یامین محمدی نے کہاکہ ڈی پی او سہیل ظفرچٹھہ ڈی سی او نبیل جاوید اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،شیخ منظور حسین ،مولانا عبدالروف ربانی سمیت تاجر حضرات اور تحصیل امن کمیٹیوں کے ممبران تعزیہ روٹس پر دوکانداروں اور گھروں محلوں کے بڑوں سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں خصوصا خان پو رمیں 5محرم الحرام سے ہی تعزیہ روٹس کو سیل کرکے روانہ کی بنیاد وں پر اس کی چیکنگ کرائی جائے باقر چغتائی ،حافظ ریحان ،اختر گوپانگ ،ماسٹر عبداللہ اور شفیق عرف مٹھوگورائیہ نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے ایام میںصرف 10محرم ہی نہیں تب تک ہر دن کی اہمیت کا حامل ہے انتظامیہ مجالس اور آستانوں کے علاوہ چھوٹے جلوسوں کی سکیورٹی بھی سخت کرے اور خصوصا آستانہ لوہاراں کی چھوٹی گلیوں اور 10محر م الحرام کے دن سٹی پھاٹک کے اطراف سکیورٹی کا خاص خیال رکھے بعض افراد نے سروے کے دوران مطالبہ کیا کہ خان پو رکے بڑہتے ہوئے حساس معاملات کے باعث تما م مکاتب فکر کے افراد علماء لائنسنس داران تعزیہ کی مشاورت سے تعزیہ روٹس کو بھی آسان راستوں سے گذارنے کے لئے روٹس کے راستوں میں تبدیلی ضروری ہے چھوٹی گلیوں میں سکیورٹی مسائل ذیادہ ہیں

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *