صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی سرائیکی صوبے کا ہدف پورا کرے گی:میجر (ر) فرخ رضا

20-11-2012pp1

 

خان پور (خواجہ محمد زبیر سے   ) پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر میجر (ر) فرخ رضا خان نے کہاہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی سرائیکی صوبے کا ہدف پورا کرے گی کارکن آئندہ انتخابات کے لئے کمرکس لیں وہ پیپلزپارٹی تحصیل خان پور ،سٹی خان پور ،لیبر ونگ ،خواتین ونگ ،اقلیت ونگ ،ٹریڈرز ونگ ،کسان ونگ ،علماءونگ ،وکلاء ونگ اور خان پور کی 28یونین کونسلز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ مخالفین نے پیپلزپارٹی کے خلاف کام شروع کردیاہے مختلف شوشے چھوڑے جارہے ہیں ہمارے ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالستار اور دیگر پر کیچڑ اچھالی جارہی ہے اس کے مقابلے کے لئے سب تیار ہوجائیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اب 1990نہیں کہ آئی ایس آئی سے حمایت مل جائے گی اب تو سب کو عوام سے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے انہوں نے کہاکہ عوامی میدان میں پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر شیخ نصیر احمد نے کہاکہ سٹی کی تنظیم اور کارکن انتخابات کے لئے تیا رہیں ہم اپنی یونین کونسلز میں تنظیم سازی کررہے ہیں اور کارکن بھی پوری طرح تیار ہیں پیپلزپارٹی انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے انجینئر رانا محمد حسین شاکر نے کہاکہ پوری تحصیل پیپلزپارٹی کے پاس مکمل امیدوار ہیں مسلم لیگ (ن) کو تو امیدوار نہیں مل رہے باقی کسی جماعت کے پاس قابل ذکر امیدوار ہی نہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری تحصیل داکٹر ضیااللہ جتوئی ،حاجی عمر دین قریشی ،اعجاز ،خورشید خان چانڈیہ ،ساجد محمود خان اور نعیم الدین قریشی نے کہاکہ اگر متحد ہوکر جدوجہد کی جائے تو پیپلزپارٹی ناقابل شکست ہے اقلیتی ونگ کے صدر دادورام نے کہاکہ اقلیتیں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر خالدہ لیاقت مرزا ،سیدہ ریحانہ نقوی اور مختار بی بی نے کہاکہ خواتین میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت بڑھی ہے محترمہ خالدہ لیاقت مرزا نے قرار داد پیش کی کہ حلقہ 290پی پی کے لئے تحصیل صدر میجر (ر) فرخ رضاخان کو امیدوار نامز د کیاجائے اور انہیں ٹکٹ دیاجائے اس موقع پر اجلاس میں بتایا گیا کہ میجر (ر) فرخ رضا خان نے تحصیل خان پو رکے گم شدہ 28ہزار فارم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جمع کرائے ہیں اور ان کی کوشش سے 28ہزار گھرانوں کو ریلیف ملے گا اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی محکموں میں کرپشن ،بدعنوانی اقراباپروری پر نگاہ رکھی جائے گی اس موقع پر مرحوم صدر یونین کونسل سہجہ میاں نور محمد ،سابق صدر بار ملک  مختیار احمد کے ایصال ثواب کے لئے دعاکرائی خورشید خان چانڈیہ نے دعا کرائی جبکہ اجلاس کے اختتام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ،بانی پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لئے بھی دعاکرائی گئی اس موقع پر نسیم دھریجہ چوہدری عبدالغفار سید باقر حسین چوہدری رفیق ،زیبا ظفر عقیلہ زیدی حاجی مجیب الرحمان اختر ہاشمی بشیر خان لبانہ عاشق خان پتافی شاہد نذر خالد محمود چوہدری محمد اشفاق ودیگر بھی موجود تھے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *