بستی شہدا ء امام بارگاہ حسینیہ سے علم کا جلوس نکالا گیا

23-11-12mu

 

خان پور(خواجہ محمد زبیر)بستی شہداء سے ہر سال کی طرح اس سال بھی امام بارگاہ حسینیہ کے منتظمین حاجی ارشاد حسین گلکالہ،سید اقبال شاہ ماسٹر ملازم حسین اور ماسٹر ریاض حسین کی قیادی میں علم کا جلوس نکا لا گیا جس میں شرکاء نے عزاداری کی اور یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بھر امام بارگاہ حسینیہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈی ایس پی خانپور شیخ عابد اختر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر جاوید کی قیادت میں پولیس کے چوکس دستے موجود تھے اور اس دوران کئی گھنٹوں تک لیاقت پور روڈ کو بند کردیا گیا تھاجبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ایمبو لینسیں اور ٹی ایم او کی جانب سے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی تعینات رہا ۔جلوس میں دربار حسین ٹرسٹ کے صدر سید عمران اقبال شاہ،شیعہ علماء کونسل کے سٹی صدر مختیار حسین شاہ،جاوید حسین شاہ،فدا حسین شاہ،چوہدری محمد اختر،ذیشان علی اکبر،شہزادہ خرم،ذوالقرنین شاہ،امداد حسین،صفدر حسین،ساجد حسین،پرویز حسین جہانگیر عباس،فخر عباس،مشکور حسین کے علاوہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر راشد عزیز بھٹہ،صدر مرکزی انجمن تاجران وممبر امن کمیٹی حاجی مقبول احمد بھٹی،میاں نذیر رحمانی ودیگر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *