انسانیت کی بقاء کےلئے سب سے ذیادہ قربانیاں مسلمانوں نے دی ہیں:فیاض احمد بلوچ

 

خان پور(نمائندہ خصوصی) اتحاد ،ایثار اور قربانی مسلمانوں کا شیوا ہے انسانیت کی بقاء کےلئے سب سے ذیادہ قربانیاں مسلمانوں نے دی ہیں جسکی وجہ سے آج دنیا میں صرف ایک ہی مکمل اور جامع مذہب اسلام ہے ان خیالات کا اظہار تحریک ضلع بحالی خان پور فیاض بلوچ نے روٹ جلوس پر چائے کا لنگر تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلام واحد مذہب ہے جس میں باقاعدہ طور پر ایثار قربانی اور بھائی چارے کا حکم د یا گیا ہے ہم باکردار معاشرے کے قیام سے یہود ونصاری کامقابلہ کریں گے عالمی دہشت گرد کو اتحاد ومحبت سے شکست دیں گے اس موقع پر یوتھ ونگ کے عہدیداروں سلیمان نواز ،تنویر بلوچ ،صابر قریشی ،تحریک انصاف کے راشد حسن چوہدری ،جنید رضا اور دیگر صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخالفتو ں کے باوجود دین کے دشمن کے خلاف متحد ہیں اسلام کے دشمن عالمی دہشت گرد مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں ہم نے اپنے اتحاد اور بھائی چارے کی مثال بنا کر دہشت گردی ختم کرنا ہوگی

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *