ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی یوم عاشور پورے مذہبی جوش وخروش عقیدت واحترام سے منایا گیا

26-11-12sp1

 

خان پور (خواجہ محمد زبیر)ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی یوم عاشور پورے مذہبی جوش وخروش عقیدت واحترام سے منایا گیا اس حوالے سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اس مرتبہ ایس پی انوسٹی گیشن شیراز نذیر کو خاص طور پر تعینات کیا گیا تھا محرم الحرام کی تقریبات کے سلسلہ میں سب سے پہلے دشتی حضرات کا جلوس پہنچا پھر دربارحسین سے تعزیہ الم اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے جلوسوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جلوس شاہی روڈ سے گذرتا ہوا چوک محلہ خواجگان پہنچ گیا جہاں سے شہرخان پور کے سب سے بڑے تعزیے آستانہ یار شاہ کی قیادت میں نکلنے والے جلوس میں شامل ہوگیا آستانہ یار شاہ سے تعزیے اور الم کے جلوس تحصیل شیعہ علماء کونسل کے صدر سید جاوید حسین شاہ کاظمی جوکہ انجمن لائسنسداران تحصیل خان پور کے بھی صدر ہیں کی قیادت میں نکلا یہ تمام جلوس پر امن طور پر مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے ریلوے پھاٹک پر پہنچ گئے جہاں مجلس شام غربیاں منعقد ہوئی جس میں علماء کرام نے فلسفہ شہادت حسین پر روشنی ڈالی اور بعد ازاں جلوس مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے ریلوے پھاٹک سٹی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جلوس کے ساتھ ایس پی انوسٹی گیشن شیراز نذیر ، ڈی ایس پی خان پور شیخ عابد اختر اسسٹنٹ کمشنر خان پور محترمہ سمیرا فاروق ربانی ، ایکسین واپڈا مشتاق کچھی کے علاوہ سول ڈیفنس کے باوردی جوانوں نے ایڈیشنل چیف وارڈن ابو عابد شفیع محمد کی قیادت میں جلوس کے ہمرا ہ رہے لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لیڈی ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس محترمہ نصرت جہاں اور ان کی ٹیم کی اراکین آخر تک جلوس کے ساتھ رہے تمام جلوس پر امن طورپور پر مقررہ جگہ پر پہنچ کر منتشر ہوگئے ۔ اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *