پیپلزپارٹی حلقہ 290کا اجلاس،محرم الحرام کے دوران حالات کنٹرول رکھنے پر حکومت وانتظامیہ کو خراج تحسین

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی حلقہ 290کا اجلاس پیپلزسیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جسکی صدارت ٹکٹ ہولڈر حلقہ 290رئیس سہیل واحد نے کی اجلاس صدر حلقہ 290چوہدری امجد سلیم کے علاوہ تحصیل نائب صدر چوہدری پرویز ناصر ،بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید احمد بھٹی ،جنوبی پنجاب کے سیکرٹری ریلیشن شپ نعمان نواز ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری جام اشفاق گھنیاں ایڈووکیٹ کے علاوہ درجنوں عہدیدار شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رئیس سہیل واحد نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران حالات کنٹرول میں رکھنے پر حکومت انتظامیہ اور پولیس خراج تحسین کے مستحق ہیں وزیر داخلہ رحمان ملک نے انتہائی گھمبیر حالات میں گڈگورننس کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ ہم مقامی ڈی پی او ،اے ایس اپی اور ایس ایچ اوز کے بھی ممنون ہیں جنہوںنے دن رات محنت کرکے سکیورٹی فول پروف بنائے رکھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد سلیم نے کہاکہ پرویز مشرف کی لگائی ہوئی آگ بجھانے میں کئی سال لگ گئے صدر زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں سے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں کمی آچکی ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں خاندان کو فائدہ پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین تنقید برائے تنقید کی سیاست ختم کرکے حکمرانوں کی بہترین اقدامات کی مخالفت ترک کردیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *