بہاول پور صوبہ کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کے امیدوار وں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے:فضل الرحمان ساجد عزیز

27-11-12bwp

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) بہاول پور صوبہ کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کے امیدوار وں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بہاول پور دھرتی کے غدارو ں کا انتخابات میں احتساب کریں گے بہاول پو رصوبہ ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے اس تحریک کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک ضلعی بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی رہنما صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی نے سرکی یوتھ ونگ کے چیئرمین محمد اعجا زسرکی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بہاول پور صوبہ کی تحریک کامیاب ہوگی کیونکہ اس تحریک میں جوجوان نسل اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب بہاول پور صوبہ کی خوشخبری ملے گی بہاول پور صوبہ بحال ہونے سے 80ہزار افراد کو روزگار ملے گا اور بہاول پور ترقی کی جانب گامزن ہوگا بہاول پو رکی ترقی کے دشمن یحیٰ خان کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں بہاول پور کے مخالفین کا انتخابات میں احتساب کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی حلقہ 289سے انتخابات میں حصہ لینے والے حاجی مراد خان کی مکمل حمایت کریں گے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے سرکی یوتھ ونگ کے چیئرمین اعجاز خان سرکی نے کہاکہ نوجوان نسل بہاول پور صوبہ بحالی اور خان پور ضلع بحالی کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور چیئرمین خان پو رضلع بحالی فیاض بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *