کرپٹ حکمران مغربی استحصال قوتوں کیساتھ مل کر عوام کے حقوق غصب کر رہے ہیں:محترمہ غنوی بھٹو

29-11-12pmz1

 

خان پور (تحصیل رپورٹر)کرپٹ حکمران مغربی استحصال قوتوں کیساتھ مل کر عوام کے حقوق غصب کر رہے ہیں ہمت اور عوامی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے مقامی اور مختلف علاقوں کے لوگ بے پناہ محبت کرنے والے ہیں جو کہ ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثوبت ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے ایم کیو ایم کے تحصیل سینئر رہنما جام عرفان قادر لاڑ کی رہائش گاہ پر ان کے والد پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے سابق تحصیل صدر جام غلام قادر لاڑ مرحوم کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران کچھ نہیں کر رہے جبکہ عوام صبر کر رہے ہیں حکمران غیر آئینی اور کمزور ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہمارا وقار مجروح ہوا ہے ہم آئندہ الیکشن میں نام نہاد سیاستدانوں سے اقتدار چھین لیں گے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مسائل گھمبیر صورت اختیار کر چکے ہیں شہید بھٹو گروپ کچی آبادیوں کی تکالیف اور مسائل اجاگر کرنے پر توجہ دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کروڑوں عوام کی آواز ہے ہم بھی سرائیکی صوبہ کے قیام کے حامی ہیں لیکن موجودہ حکمران اس مسئلے پر مسلسل عوام کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ ہر علاقے سے بہترین اور اعلیٰ کردار کے مالک افراد کو الیکشن کا حصہ بنائیں گے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پارٹی فعال کی گئی ہے پیپلز پارٹی کے موجودہ ارکان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی باتوں پر عمل پیرا نہیں بلکہ وہ اپنی نئی سیاست جو صرف کرپٹ سیاست ہے کو اجاگر کر رہے ہیں ہم ملک میں وہی پیپلز پارٹی ایک بار پھر متعارف کروائیں گے جو صرف غریب عوام کی پارٹی تھی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ جام اعظم انیس لار ،جام عبدالمالک لاڑ،چیئرمین لاڑ قومی اتحاد ڈاکٹر جام جمیل بہادر لاڑ،جام احسان قادر لاڑ،میاں محمد جمیل ،جام سعید احمد لاڑ،جام خورشید احمد لاڑ،جام راشد لاڑ ،جام شہزاد لاڑ،جام فاروق لاڑکے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائو ظفر اقبال،ملک خوشی محمد ایڈووکیٹ ،رائو عبدالرئوف ،ملک عطاء محمد مسن ،تنویر احمد بلوچ ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ شعبہ خواتین کی صدر شبنم قادر بھی موجود تھیں اس موقع پر غنویٰ بھٹو نے مرحوم جام غلام قادر لاڑ کے بلند درجات کی خصوصی دعا بھی کرائیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *