میاں سراج احمددین پور ی نے احتجاجاپیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت اور سیاست سے ریٹائرڈمنٹ کا اعلان کردیا

 

خان پور(فیاض بلوچ سے )سابق وفاقی مشیر مذہبی امور وسابق ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی میاں سراج احمددین پور ی نے موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجاپیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت اور سیاست سے ریٹائرڈمنٹ کا اعلان کردیا درگاہ عالیہ دین پور شریف میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کے دوران میاں سراج احمد دین پور ی نے الزام عائد کیا کہ موجودہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور پاکستان کے حکمران ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن سے ہٹ گئے ہیں ملک میں کرپشن لاقانونیت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے چپڑاسی کی نوکری کیلئے 5لاکھ جبکہ پروفیسر کے لئے 50لاکھ رروپے کی روشوت لی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پی ایچ ڈی اور ایم اے سمیت فاضل ڈگریاں کرنے والے بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ایسی بدترین جمہوریت اپنی 95سالہ زندگی میں میں نے کبھی نہیں دیکھی میاں سراج احمد دین پور ی نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں 400ایسے غریب لوگوں کو حکومت نے مفت حج کرایا جن کے گھر میں ایک وقت کیلئے چولہا تک نہیںجلتا تھا اور صرف میں نے 4ہزار سے زائد غریب بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت مفت دلائی مگر موجودہ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کالقمہ بھی چھین لیاہے میں نے ایسانازک دور کبھی نہیںدیکھا برسراقتدار حکمرانوں کے ظلم جبر اور دھونس دھاندلی کی وجہ سے میںنے یہ اصولی فیصلہ کیاہے کہ میں پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی کے ساتھ موجودہ کرپٹ سیاست سے بھی علیحدگی اختیار کرلوں انہوںنے مزید کہاکہ سیاست کا اصل مقصد عبادت ہے مگرموجودہ حکمران اپنی ذاتی تجوریوں کو بھرنے کے علاوہ اپنے ذاتی مفادات کی تکمیلات میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت سیاست چوروں ،ڈاکووں اور لٹیروں کے سپرد ہوچکی ہے امت مسلمہ خصوصا وطن عزیز کو ایسے لٹیرے سیاست دانوں سے پاک ہونا چاہئے میاں سراج احمد دین پوری نے اعلان کیا کہ میرے تمام دینی معاملات میرے بڑے بیٹے میاں مسعود احمد دین پور ی کے سپرد ہوچکے ہیں جوپہلے ہی جماعت کے تمام مدارس اور نظم ونصب کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اس موقع پر علی حسن علی پوری ،حافظ محمد ایوب ،محمد جاوید سرکی ،میاں سرفراز احمد دین پوری ،محمد شفیق اور دیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے واضح رہے کہ میاں سراج احمد دین پوری برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی درگاہ دین پور شریف کے گدی نشین ہونے کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ،سابق وفاقی مشیر مذہبی امور اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں درگاہ عالیہ دین پور شریف برصغیر پاک وہند کی وہ تاریخ اور دینی جگہ ہے جہاں سے تحریک ریشمی رومال شروع ہوئی اور برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی شخصیت مولاناامام عبید اللہ سندھی کی آخری آرام گاہ بھی دین پور شریف میں ہے مزید برآں میاں سراج احمد دین پور ی نے کہاکہ وہ اپنے مریدین کو اپنے اپنے علاقوں میںیہ ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق صاف قیادت کو آنے والے الیکشن میں ووٹ دیں دریں اثناء میاں سراج احمد دین پور ی کی پریس کانفرنس کے اختتام پر پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل خان پور کے صدر میجر(ر) فر خ رضا خان اپنے ساتھیوںسمیت دین پورشریف میں پہنچ گئے اور انہوں نے میاں سراج احمددین پور ی سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں سراج احمد دین پوری کے تحفظات کو فوری طو رپر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت تک پہنچایا جائے گا میاں سراج احمد دین پوری کے اس اعلان سے پیپلزپارٹی کو دنیاوی اور روحانی طور پر بہت بڑا بحران کا سامنا ہوا ہے مگر ہم انشاء اللہ مولانا سراج احمد دین پوری کے تحفظات دور کرکے ان کی قیادت میں متحد رہیں گے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *