میاں برادران نے عوام سے کیاہوا وعدہ پورا کیاہے :خواجہ محمد ادریس

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور ضلعی چیئرمین عشر زکوۃ کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا منشور صرف لفظی نہیں بلکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ لیڈران مسلم لیگ(ن) قائد میاں نواز شریف وخادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا ہے عدنان ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ مفاہمتی پالیسی کا جھانسہ دیکر آصف علی زرداری نے ملک کے وسیع تر مفاد کے واسطے دیکر میاں نوازشریف کو اعتماد میں لیکر جو شب خون مارا وہ جمہوری اداروں کا سیاہ ترین باب ہے جھانسہ دیکر عوام سے ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے والے پیپلزپارٹی کے لیڈران سے ملک کی عوام نہ صرف تنگ ہیں بلکہ ان کا تختہ الٹنے کے لئے ہروقت تیار ہیں خواجہ محمد ادریس نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں لوٹ مار چور بازاری کے باعث حضرت مولانا سراج احمد دین پوری جیسی متبرک شخصیات نے احتجاجا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے ملک کے لئے اس سے بڑا سانحہ کیا ہوگا کہ متبرک دینی شخصیات سیاست سے احتجاجا کنارہ کش ہوں انہوں نے کہاکہ میں مولانا سراج احمد دین پوری کے اس بیان کی آخری حدوں تک تائید کرتا ہوں جس میں انہوں نے حکمرانوں پر ظلم وجبر اور کرپشن کے الزامات لگائے ہیں ملک میں اس وقت ایوان صدر سے نکلنے والے مظالم کا دور دورہ ہے انہوں نے مزید کہاکہ اگرقائدین مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کو ایک اشارہ دیا تو کارکن وفاقی حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *