واپڈا ایس ڈی او کے چھاپے 2بستیوں میں 42افراد ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) واپڈا ایس ڈی او کے چھاپے 2بستیوں میں 42افراد ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے گذشتہ روز سہجہ کے علاقہ بستی جنگی میں ایس ڈی او میپکو ممتاز کلہوڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا تو وہاں 22گھروں میں بجلی کی تاریں ڈائریکٹ سپلائی پر لگی ہوئی تھیں بعدا زاں میپکوآفیسر کی رپورٹ پر تھانہ سہجہ پولیس نے ملزمان نصیر احمد ،صدیق احمد ،غلام فرید ،شیرخان ،کرم خان ،اللہ دتہ ،اللہ داود،جام عبدالرحیم ،عبدالعزیز ،ولی محمد ،عبدالستار،منیر احمد،محمد صدیق ،خدابخش ،اللہ بخش ،رفیق احمد ،رحیم بخش ،کریم بخش کے خلاف بجلی چوری کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ہے اس میپکو ٹیم نے سہجا ہی کے علاقہ میں موضع گمیل پیر میں چھاپہ مارا تو وہاں بھی 20گھروں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی سہجا پولیس نے محمد ایوب ،محمد خان ،محمد حسین ،تنویر حسین ،صابر حسین ،شکور ،یاسین ،اکبر بھٹی ،اکبر مونی ،منظور چانڈیہ ،منظور جٹ ،غلام نازک ،محمد اقبال کے خلاف زیر دفعہ 39/Aالیکڑک سٹی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *