مظلوم کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کی طرح کھلے ہیں:ڈی ایس پی خان پور چوہدری محمودالحسن گجر

11-12-12dsp1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) امن وامان  کا قیام پولیس کا اولین فرض ہے مظلوم کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کی طرح کھلے ہیں امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی قسم کی رعائت نہیں دیں گے آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی خان پور چوہدری محمودالحسن گجر نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری ،ضلعی سرپرست حاجی مراد خان رند ،تحصیل صدر شیخ ریاض الدین ،چیئرمین کرائم کمیٹی حاجی ریاض زرگر اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاہ معاشرتی جرائم کے خاتمہ کےلئے عوام اور پولیس کے درمیان باہمی تعلقات ناگزیر ہیں اس موقع پر ڈاکٹر شاہدحنیف چوہدری اور حاجی مراد خان رند نے ڈی ایس پی محمود الحسن گجر کی توجہ دیہی تھانوں پر دلاتے ہوئے کہاکہ دوردراز کے تھانوں میں وڈیروں ور سرداروں کی ایماء  پر غریبوں اور شریف لوگوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات معمول بن چکاہے ڈی ایس پی نے کہاکہ آپ نشاندہی کریں متعلقہ افسران کے خلاف فوری کاروائی ہوگی ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *