ڈاکٹر خان محمد زرداری کو نوکری سے برطرف کیا جائے:وکلاء

11-12-12rind1

مقامی بار کے وکلاء میاں ظہور الحق ندیم ایڈووکیٹ ،چوہدری عامر ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد اعجاز رحمانی ایڈووکیٹ سمیت درجنوں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سٹی صدر یوتھ ونگ (ن) آصف خان رند کے خلاف تھانہ سٹی خان پور میں جھوٹے مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاج کرتے ہیں

 

خا ن پور (نمائندہ خصوصی) مقامی بار کے وکلاء میاں ظہور الحق ندیم ایڈووکیٹ ،چوہدری عامر ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد اعجاز رحمانی ایڈووکیٹ سمیت درجنوں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سٹی صدر یوتھ ونگ (ن) آصف خان رند کے خلاف تھانہ سٹی خان پور میں جھوٹے مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور معزز پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے تھانہ پریکٹس کرنے کی مذمت کرتے ہیں اس پیشہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کچھ عرصہ سے سیاسی وسماجی افراد پر جعل اور بوگس ایف آئی آر کا اندراج شروع ہے خان پور میں اس طرح کی پریکٹس کی ہم مذمت کرتے ہیں میاں ظہور الحق ندیم  نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈاکٹر خان میں زرداری کی اسناد چیک کروائی جائیں چوہدری افضل صادق ایڈووکیٹ نے ڈی سی او رحیم یارخان اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ اس ڈاکٹر خان محمد زرداری کو نوکری سے برطرف کیا جائے وکلاء نے 48گھنٹے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ہم عدالت میں22/ABکی رٹ دائرکرکے مذکورہ ڈاکٹر کو ٹاوٹ ڈکلیئر کروائیں گے اور مقدمات کا اندراج کرائیں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *