مسلم لیگ (ن) کسی کی میراث نہیں خالد شاہین پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں :شہزاد انور چوہدری

shezad anwar

 

خان پور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق وائس چیئرمین بلدیہ ومسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما شہزاد انور چوہدری منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے پرانے اور سینئر ورکرز چوہدری ریاض رازی ،ملک خوشی محمد ،چوہدری عبدالخالق ،ڈاکٹر فلک شیر میاں ،ادیب انور ،شاہد بلال ،فیصل افضل کے علاوہ درجنوں رہنماوں نے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہزادانور نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کسی کی میراث نہیں متنازع ضلعی صدر خالد شاہین پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کے لئے فرضی اور جعلی تنظیم سازی کروا رہاہے جس میں پرانے ورکروں کی دل آزاری کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری جنرل راجہ اشفاق سرور نے جعلی اور فرضی تنظیم کا خاتمہ کرکے مسلم لیگ (ن) کو دوحصوں میں تقسیم ہونے سے بچالیاہے شہزاد انور چوہدری نے کہاکہ ضلع بھر کے رہنما اور ورکرز کارکنان ہر اس تنظیم کی مخالفت کریں گے جس میں پرانے ورکروں کو اعتماد میں نہ لیاگیاہو انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ڈالوانے والوں کو باہر نکال دیا جائے اس موقع پر کارکنوں میں تنظیم سازی کو کالعدم قرار دینے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *