تھانہ ظاہر پیر کے علاقہ ججہ عباسیاں میں پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک

 

خان پور(نامہ نگار) تھانہ ظاہر پیر کے علاقہ ججہ عباسیہ میں پولیس ناکے پر نہ رکنے والے مشکوک کار سواروں کی فائرنگ سے تین ساتھی ڈاکو مارے گئے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی خان پو رمحمودالحسن گجر نے بتایا کہ گذشتہ شب 4بجے کے قریب ظاہر پیر پولیس نے ایس ایچ او چوہدری محمد اشرف کی قیادت میں ججہ عباسیاں نہر کے قریب پولیس کا ناکہ لگارکھا تھا کہ خان پور کی طرف سے آنے والے ایک ٹریکٹر جس پر دوافراد سوار تھے اور اس کے پیچھے ایک کالے رنگ کی کار جس میں چار افراد سوار تھے ان کو پولیس ناکہ پر روکنے کا اشارہ کیا گیا تو کار سواروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر کار سواروں کے دوساتھی جوکہ ٹریکٹر پر سوار تھے گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے انہوںنے مزید بتایا کہ اپنے زخمی ساتھیوں کو اٹھانے کیلئے کار سے ایک ڈاکو نکلا وہ بھی اپنے کا ر سوار ساتھیوںکی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جو بعدازاں تینوں زخمی ڈاکوہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں سے دوپسٹل اور ایک بندوق برآمد ہوئی ہے جبکہ کار سوار تین نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ نمبر 799/12بجرائم 324,354,13.20.65AOدرج کرلیا ہے تاہم آخری اطلاعا ت آنے تک جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *