پسند کی شادی کی سزا والدین نے لڑکی کو بلا کر شوہر سمیت قتل کردیا

 

خان پور :پسند کی شادی کی سزا ،7ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی کو والدین نے صلح کے لئے بلا کر شوہر سمیت قتل کر دیا ،باپ سمیت 4قاتلوں نے آلہ قتل سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ،والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ،وقوعہ کے مطابق ظاہر پیر تھانہ کے حدود میں واقع موضع لال آرائیں کی رہائشی 16سالہ لڑکی ذکیہ بی بی دختر عاشق حسین ذات ملک نے مرضی سے وزیر احمد ولد کریم بخش سے 7ماہ قبل شادی کر لی تھی جس پر خاندان کو رنج تھا گزشتہ روز والدین نے ذکیہ بی بی کو اور اس کے شوہر کو صلح کے لئے آمادہ کر کے گھر بلا لیا اور بہت خدمت تواضع کی رات کے آخری پہر تقریبا 4بجے صبح کولڑکی کے والد عاشق حسین ،بھائی شاہد حسین،چچا  اللہ بخش،اور ماموں غلام دین نے لڑکی کو ٹوکہ کے وار سے گردن کاٹ دی اور دائیں گال پر بھی زخم دیا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئی جبکہ اس کے شوہر وزیر احمد کی دونوںبازو ،دونوں ٹانگیں توڑ دیں اور اس کا ناک  اور ہونٹ کاٹ دیا اور خود کو آلہ قتل سمیت پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے لی اور مضروب وزیر احمد کو مقامی ہسپتال لے آئے جہا ں ڈاکٹروں نے اسے شیخ زید ہسپتال ریفر کر دیا جو پہنچتے ہی دم توڑ گیا اس کی نعش بھی ظاہر پیر ہسپتال لائی گئی دونوں مقتلولین کی پوسٹمارٹم کر دی گئی لڑکی کی والدہ گل خاتوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *