ڈاکووں نےموبائل شاپ سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے بھرے بازار سے موٹر سائیکل چوری کرلی

hammad

 

خان پور(کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی خان پور کے بالکل سامنے دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو موبائل شاپ سے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیل کے مطابق گذشتہ علی الصبح دونامعلوم ڈاکو جوکہ ہنڈا 125پر سوار تھے تھانہ سٹی خان پور کےسامنے موجود عطاری موبائل شاپ پر آئے اور پستول نکال کر دوکان مالک حماد حسن سے نقدی 48000ہزار روپے اور تقریباًڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے موبائلز لوٹ کرفرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او نفری سمیت وقوعہ کی جگہ پر پہنچے نزدیکی دوکاندار وں سے وقوعہ کی تصدیق کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مسروقہ سامان برآمد اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائیں گے تمام راستوں پرناکے لگا کر ملزمان کی تلاش جاری ہے اس موقع پر حماد حسن نے آر پی او بہاول پور اور ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ سے ملزمان کی گرفتار  ی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں نامعلوم چور بھرے بازار سے محمد اکبر نامی شخص کا موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبری RNO775چوری کرکے لے گئے مقامی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *