چولستان رینجر23ونگ کے اہلکاروں پر علاقہ کے رہائشی افراد سے زبردستی بھتہ وصول کرنے کا الزام

31-12-12cholistan2

 

خان پور (خصوصی رپورٹ :ریاض احمد بلوچ ) چولستان رینجر23ونگ کے اہلکاروں پر علاقہ کے رہائشی افراد سے زبردستی بھتہ وصول کرنے کا الزام ،بھٹہ شیخاں اور 60آرڈی پر سینکڑوں متاثرتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا پل اڈا بھٹہ شیخان پر جام عبدالحمید گھنیاں نمبردار ،محمد ادریس ،چاند علی ،شکیل احمد ،شہزاد احمد ،محمد اطہر ،صدیق احمد ،محمد امجد سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہاں پر صوبائی حکومت شوگر فارم کی ملکیہ اراضی 25ایکڑ پر چولستان رینجر 23ونگ نےناجائز طریقہ سے قبضہ کیا ہوا ہے اور کافی اراضی کو 60ہزار روپے فی ایکڑ مستاجری پر دے رکھا ہے چوری کی بجلی سے اہلکاروں نے یہاں پیٹرول پمپ بھی بنا لیاہے اور اڈاہ پل بھٹہ شیخاں پر 50دوکانیں تعمیر کرکے ان سے ماہانہ کرایہ ہزاروں روپے لیا جاتا ہے اس کے علاوہ رینجر کے اہلکاروں نے غیر قانونی طورپر ریسٹ ہاوس کی اراضی اور قبرستان کی اراضی پر بھی قبضے کررکھے ہیں اور ریسٹ ہاوس کی اینٹیں چوری کرکے خود کے لئے کمرے تعمیر کررکھے ہیں اب حکومتی اراضی جس پر یہ خود ناجائز قابض ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ کے طورپر وصول کیا جارہاہے غریب دوکانداروں کو کرایہ نہ بڑہانے پر زبردستی سامان دوکانوں سے باہر پھینکنے چلے آتے ہیں رہائشی افراد نے بتایا کہ صفدر حوالدار نامہ اہلکار بھتہ نہ دینے پر مسلح ہوکر حملہ کردیتاہے اور قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے رینجر نے تعینات اہلکار عوام کے محافظ کی بجائے ظالم جابر بادشاہوں کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رینجر اہلکاروں نے یہاں مال مویشی بھی پال رکھے ہیں اس موقع پر مقامی سیاسی افراد قائدین ھاجی ارشد جاوید ،رئیس سہیل واحد اور جام عرض محمد لاڑ نے احتجاجی افراد کو یقین دہانی کرائی کہ رینجر کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں دیکر غیر قانونی اقدامات کاخاتمہ کیا جائے گا دریں اثنا ء 60آر ڈی پل پر بھی قائم دوکانوں پر کام کرنے والے افراد نے اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت احتجاجا دوکانیں بند کرکے رینجر کے مقامی اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان حتجاجی افرد کا کہنا تھا کہ پل بھٹہ شیخاں کی طرح پل 60آر ڈی پر بھی پانی زمینوں سمیت دیگر سرکاری اور پبلک وسائل پر رینجر اہلکاروں نے زبر ستی قبضہ کررکھا ہے اور یہاں بھی غیر قانونی پیٹرول پمپ نصب کررکھا ہے اور اپنے مویشی کےلئے علاقہ کے لوگوں کی زمینوں پر زبرستی  چارہ کاٹ لیتے ہیں دوکانوں کے کرایہ کی آڑ میں بھتہ لیتے ہیں انکار پر دکانوں گھروں میں گھس جاتے ہیں اس کے علاوہ رینجر اہلکاروں نے کروڑو مالیت کی سرکاری لکڑی بھی چوری کاٹ لی ہے اس سلسلہ میں مقامی پل شیخاں بھٹہ اور چک 60آر ڈی پر تعینات اہلکاروں نے احتجاج اور الزامات بارے اپنے موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ ڈپٹی کمانڈر اسحاق پیرزادہ نے رابطہ کرنے پر کہاکہ اعلیٰ حکام اس پر اپنا موقف دیں گے جبکہ ونگ کمانڈر کرنل عمیر نے پہلے ہی میڈیا کو اپنے موقف میں بتایا کہ احتجاجی افراد رینجر کی اراضی پر کرایہ دار ہیں دریں اثنا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں عبدالستار نے کہاہے کہ بھٹہ شیخاں پل پر رینجر نے گورئمنٹ شوگر فارم کی اراضی پر زبر دستی قبضہ کررکھا ہے اس سلسلہ میں میرا ڈی سی او رحیم یارخان سے رابطہ ہوا ہے جن کو غیر قانونی قبضوں کو ختم کروانے اور علاقہ ک ے لوگوں کو تنگ نہ کرانے کا کہاہے انہوں نے رینجر حکام کی جانب سے جاری بیان کی سختی سے تردید کی  جس میں حکام کی طرف سے کہاگیا کہایم این اے میاں عبدالستار نے ہم سے راطہ کیا ہے میاں عبدالستار نے کہاکہ میں نے کسی رینجر اہلکار یا آفیسر سے نہ تو رابطہ کی اہے اور نہ ہی میری ان سے کوئی بات ہوئی ہے رینجر اہلکار خود صوبائی حکومت کی اراضی پر ناجائز قابض  ہیں جن کا ریونیو ریکارڈ  موجود ہے علاقہ کے مکینوں جام عبدالحمید گھنیاں کی سربراہی میں احتجاج کے دوران ڈی جی رینجر سے مطالبہ کیا کہ مقامی رینجر اہلکاروں کی قانون شکنیوں کا نوٹس لیکر قانوں کے محافظوں سے عوام کی جان کا تحفظ دیا جائے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *