چہلم شہداء کربلا وامام حسین ؓ کے حوالےسے دفتر ڈی ایس پی آفس میں اجلاس

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) چہلم شہداء کربلا وامام حسین ؓ کے حوالےسے دفتر ڈی ایس پی آفس زیر صدارت ایس ڈی پی او محمودالحسن گجر منعقد ہوا اجلاس میں منتظمین امام بارگاہ ،روٹس مجالس دربار حسین حاجی حبیب الرحمان کھرل ،منور حسین ،عمران اقبال شاہ ،سید سجاد شمسی ،اختر حسین شمسی ،مختیار حسین شاہ ،محمد اکبر رند ،ارشاد حسین گلکالہ ،ذیشان علی اکبروممبران امن کمیٹی حاجی مقبول احمد بھٹی ،خواجہ مسعود احمد صدیقی موجود تھے جس میں چہلم کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی پلان اور دیگر اہم موضوع پر مشاورت کی گئی اس موقع پر ایس ڈی پی او محمود الحسن گجر نے کہاکہ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر روٹس مجالس کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پ ولیس کے نوجوان یتار ہیں انہوں نے کہاکہ سخت سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیاہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *