خان پور :گرلز کالج کی بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 13:طالبات شدید زخمی

05-01-12

 

خان پور :گرلز کالج کی بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 13:طالبات شدید زخمی

خان پور (فیاض بلوچ سے) بستی دین دی نوانکوٹ روڈ کے نذدیک گورئمنٹ گرلز کالج خان پور کی بس اور گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں گرلز کالج کی 13طالبات سمیت بس اور ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی تحصیل ہیڈکوارٹر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی تفصیل  کے مطابق گورئمنٹ گرلز کالج خان پور کی بس  طالبات کو خان پور کے نواحی علاقہ پکالاڑاں ،نواں کوٹ ،بنگلہ ودیگر علاقوں سے لیکر خان پور کالج آرہی تھی کہ بستی دین دی کے قریب شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی جس کی  نتیجہ میں 13طالبات زیب النساء تسلیم بی بی ،صائمہ بی بی ،شکیلہ ،ذکیہ نذر فرحہ ،عائشہ کلثوم ،عطیہ ،کومل ،سعدیہ شدید زخمی ہوگئیں تصادم میں گرلز کالج بس ڈرائیور حبیب الرحمان ،ٹریکٹر ڈرائیور غلام رسول بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پورمنتقل کردیاگیا کالج کی پرنسپل شاہدہ الیاس ،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر شاہدمحمود میاں ،خواجہ ادریس ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر یوسف چوہدری ،ودیگر اہم شخصیات موقع پرپہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد دیکر رحیم یارخان منتقل کردیا گیاہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *