قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

07-01-13polo1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر سینکڑوں شہریوں کو سٹی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی محمود الحسن گجر نے مداخلت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محلہ ڈاہراں کالونی کے رہائشی غلام یٰسین مسن کی زرعی اراضی 5کنال جس میں فصل گندم کاشت تھی پر قبضہ گروپ ریاض احمد ،عبدالستار ،تاج حمد ،خالد ،اللہ دتہ ،فہد وغیرہ نے اپنے تیس مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا بول کرہزاروں مالیت کی کھڑی فصل تباہ کرکے ہل چلادیاتھا جسکی شکایت سٹی پولیس کے اعلیٰ فسران کو کی گئی اور درخواست بھی دی گئی لیکن سٹی پولیس نے قبضہ گروپ کی سرپرستی کرتے ہئوے سائلین کو تھاسہ سٹی سے بھگا دیا جس پر اہل علاقہ محلہ ڈاہر کالونی محلہ مشتاق آباد ،کریم آباد ،بستی بلوچاں کےسینکڑوں رہائشیوں نے پیپلزپارٹی کے بنیادی رکن غلام یٰسین قصائی کی قیادت میں سینکڑوں افراد ملک عطاء محمد ،ملک محمد اختر ،اکبر سومرو ،سلیم سومرو ،حاجی محمد سلیم ،محمد شفیع ،عبدالرشید ،مولوی غلام یٰسین ،عبدالرشید ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹی پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ایس پی محمودالحسن گجر نے سٹی پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر سٹی پولیس نے مقدمہ نمبری 12/2013درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے اس موقع پر غلام یٰسین قصائی نے بتایا کہ سٹی پولیس ملزمان سے مل چکی ہے اور ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہم مقدمے کے اندراج پر ڈی ایس پی کے شکرگزار ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *