مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کے خلاف لانگ مارچ ہونا چاہئے:سروے

09-01-13sar1

 

خان پور(فیاض بلوچ سے ) مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کے خلاف لانگ مارچ ہونا چاہئے آئنی اصلاحات کے پردے میں الیکشن رکوانے کی سازش کی جارہی ہے نام نہاد سیاستدانوں کو پانچ سال سے جاری لوڈشیڈنگ مہنگائی ،ٹارگٹ کلنگ ڈرون حملے اور لاقانونیت کیوں نظر نہیں آتی لانگ مارچ کے لئے کروڑوں روپے استعمال کرکے غریب لوگوں کو استعمال کیاجارہاہے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی سماجی رہنماوں حاجی سلیم بھلر ،ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری ،حاجی مراد خان ،سلیمان نواز ،محمد انور عباسی ،حنیف ملک ،غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ ،چوہدری پرویز اختر نے سروے میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام توانائی کے بحران کا شکار ہے اور ہرطرف لاقانونیت کا راج ہے ایسے وقت میں کسی سازشی عناصر کی ڈرامے بازیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کئی سال سے جاری لوڈشیڈنگ مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کیوں نظر نہیں آئی ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کےساتھ مخلص تھے تو انہیں  ملکی بحرانوں اور قتل وغارت گری کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی لیکن ایسے سیاہ دور میں غریبوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چند سوروپے کے عوض مزدوروں کو لانگ مارچ کے ل ئے آمادہ کیا جارہاہے غربت کا خاتمہ اور غریب کی خدمت کرنے کی بجائے انہیں اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا جارہاہے شہریوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ کے ڈرامے میں ناکام ہوں گے کیوں کہ ان کا ایجنڈہ عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتا عوام تبدیلی کا نعرہ لگا چکے ہیں اور تبدیلی صرف الیکشن سے ہی ممکن ہے اگرکوئی عوام کا ساتھ دینا چاہتاہے تو الیکشن کی راہ ہموار کرے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *