سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری نور اصغر کے گھر مسلح افرادکا دھاوا

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری نور اصغر کے گھر ملزمان ممتاز ،خورشید،بلال ،شاہد ،آصف ،صغیر کا 20مسلح افراد کے ساتھ دھاوا نورا صغر کی بزرگ والدہ امیر خاتون اور گھر میں موجود بچوں پر تشدد امیر خاتون شدید زخمی ،سوسائٹی فار ہومن رائٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب تفصیل کے مطابق سوسائٹی فارہیومن رائٹس کے ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری نور اصغر کے گھر واقع ظاہر پیر میں مسلح افراد نے اچانک دھاوا بول دیا گھر میں موجود نور اصغر کی والدہ امیر خاتون اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا علاقہ میں خوف ہراس پھیلانے کے لئے سرعام اسلحہ کی نمائش کرتے رہے نورا صغر اور ان کی والدہ امیر خاتون نے بتایا کہ گذشتہ ماہ سوسائٹی فا ر ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے ملزمان ممتاز ،خورشید ،شاہد،آصف ،صغیر وغیرہ کے خلاف کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کی نشاندہی کی جس کا رنج ملزمان کو تھا اسی رنجش کا بنا پر ملزمان نے ہمارے گھر پر دھاو ا بولا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے ملزمان اثرورسوخ کی وجہ سے مقامی پولیس بھی کاروائی نہیں کررہی اس وقوعہ پر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی کوارڈینٹر ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری طلب کرلیا گیا جس میں ضلعی وتحصیل کے عہدیداروں نے شرکت کی اور ڈی پی او سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ اگر کاروائی نہ کی گئی تو ہم مجبورا سٹرکوں پر آجائیں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *