خان پور میں آٹے کی سرکاری قمیت مقر ر نہ ہوسکی گراں فروشوں کی چاندی جاری

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) خان پور میں آٹے کی سرکاری قمیت مقر ر نہ ہوسکی گراں فروشوں کی چاندی جاری ڈی سی او کی طرف سے ضلع بھر میں آٹے کے 20کلوگرام تھیلے کی قیمت 24گھنٹوں کے دوران مقرر کرنے کی یقین دہانی خان پور میں گذشتہ10روز سے آٹا 40روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے گذشتہ روز لعلوبازار کے سکونتی غلام مصطفی قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر خان پو رکو شکایت کی کہ شاہی روڈ نذد ہائی سکول اور پرانا سینما روڈ پر آٹے کے کھلے عام 40روپے فروخت جاری ہے حکومت کی طرف سے 660روپے فی تھیلہ 20کلوگرام کی بجائے 750روپے تک فروخت ہورہاہے مگر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کے اندر آٹے کی قیمت مقرر کردی جائے گی اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایات جاری کردی ہیں دوسری طرف 10دنوں کے دوران ناجائز منافع خوروں اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد نے آٹے کی مہنگے دامو ں فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جار ی رکھا ہوا ہے اس پر تمام سرکاری ادارے حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *