دارالامان سے پولیس کے نگرانی میں لائی جانے والی لڑکی پر لواحقین کاحملہ

17-01-13dar1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے )دارالامان سے پولیس کے نگرانی میں لائی جانے والی لڑکی پر لواحقین کاحملہ پولیس ملازمین پر فائرنگ کاروائی شرو ع گہنہ لاڑ کے سکونتی خاتون کرن ناز گذشتہ 7ماہ سے رحیم یارخان دارالامان میں تھی جس نے گذشتہ روز سول جج علاقہ مجسٹریٹ رحیم یارخان قاضی حارث کی عدالت میں بیان دیا کہ اس نے شہزاد اکبر رند سے نکاح کرلیا ہے اب وہ اپنے خاون دکے پاس جانا چاہتی ہے عدالت کے حکم پر تھانہ سٹی Aڈویژن کی پولیس 2موبائل گاڑیوں پر لڑکی کو سیکورٹی میں خان پور شہر  لائی تو سٹلائٹ ٹاون میں لڑکی کے والد محمد صدیق اور بھائیوں ظفر جاوید نے دیگر درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ پولیس پرحملہ کرکے فائرنگ کی لڑکی کو زبر دستی چھیننے کی کوشش کی حملہ آوروں نے اپنی گاڑی پولیس موبائل میں ٹکرادی تاہم پولیس کی طرف سے جوابی کاروائی کی گئی تو حملہ آور فرار ہوگئے پولیس لڑکی کو لیکر تھانہ سٹی میں لے آئی پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *