فراڈیا شخص شوروم مالک کو کنگال کرکے دوبئی فرار موٹرسائیکلوں کےعوض دیئے گئے تمام چیک جعلی نکلے

17-01-13faisal1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) فراڈیا شخص شوروم مالک کو کنگال کرکے دوبئی فرار موٹرسائیکلوں کےعوض دیئے گئے تمام چیک جعلی نکلے مقامی شوروم کے مالک فیصل افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ چک 5/Pکے رہائشی جمال دین ولد محمد سونا کا میرے پاس آنا جانا تھا جس نے کاروبار کی غرض سے ادھار موٹرسائیکل لیں اور اس کے عوض 12لاکھ روپے اور ایک لاکھ 65ہزارروپے کے چیک دیئے مقررہ تاریخ کو چیک کیش نہ ہونے پر رابطہ کیا تو ملزم جمال دین دبئی فرار ہوچکاتھا فیصل افضل نے بتایا کہ بدنیتی کے بناپر میرے ساتھ فراڈ کیا گیا اورمیری جمع پونجی ہتھیا کر مجھے کنگال کردیا گیا انہوںنے ڈی پی او رحیم یارخان سے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *