پیپلزپارٹی کے پانچ سال میں بحرانوں اور پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے:سروے

17-01-13sar1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) پیپلزپارٹی کے پانچ سال میں بحرانوں اور پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے ترقی کی بجائے ملک کئی سال پیچھے چلا گیا ڈرون حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے جس میں ہزاروں لوگ اپنی جان کھو بیٹھے ہیں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات ملک محمد اسلم ،سابق تحصیل ناظم حاجی مراد خان رند ،ڈویژنل صدرعلماء مشائخ کونسل ڈاکٹر شاہدحنیف چوہدری ،جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رہنما ملک فاروق طور ،تحریک انصاف کے رہنما غلام یٰسین عباسی ،تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بلا ل حیدر ساہی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما  ڈاکٹر فلک شیر میاں ،چوہدری عبدالخالق ،ملک خوشی محمد ،چوہدری پرویز اختر ،میاں محمد صادق ،چوہدری سلیمان نواز ،حاجی محمد اسلم رند نے سروے کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ پانچ سال کے دوران غربت میں اضافہ ہوا ہے غریب کا جینا مشکل ہو گیاہے آٹا گھی تیل سبزیوں کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا سردی ہوگرمی لوڈشیڈنگ جاری ہے پانچ سالہ دور حکومت میں نہ تو لوڈشیڈنگ ختم کی گئی اور نہ ہی بجلی پیدا کرنے کے لئے کوئی منصوبہ بنایا گیا بلکہ وزیر اعظم صاحب نے عوام کو اندھیرے میں دھکیلنے کے لئے پاور رینٹل میں کرپشن کی حکمرانوں کی کسی قسم کا ریلیف دینے کی بجائے عوام کو مسائل میں دکھیلا ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *