پاکستان پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے : میجر (ر) فرخ رضا خا ن

20 01 2013far1

 

خا ن پور (خواجہ محمد زبیر سے) پیپلز پارٹی تحصیل خا ن پور کے صدر میجر (ر) فرخ رضا خا ن نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاست میں سب کو “زیرو”کردیا ہے آئندہ پیپلز پارٹی اور اتحادی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے ممبران قومی اسمبلی کا پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ تمام تر مسائل کے باوجود پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ خان پور آمد پر گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا شاندار استقبال ہوگا کیونکہ ان کے پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہونے سے ضلع رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کا بول بالا ہو ا ہے اور ضلع رحیم یارخان کی تمام نشتیں پیپلزپارٹی جیتے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ سے مذاکرت کرکے نئی جمہوری روایت ڈالی ہے اور تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں اپوزیشن جس لہچ تلے جانے کی خواہش مند تھی ایسا نہیں ہوسکاتو اپوزیشن بوکھلا گئی ہے انہوں نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود کا گورنر بننے پورے ضلع کے لئے قابل فخر بات ہے اور اس سے اپوزیشن کے چراغ ضلع رحیم یار خان میں گل ہوگئے ہیں اس موقع پر رئیس سہیل واحد ، شیخ نصیراحمد ، محمد اسلم چغتائی ، حاجی عمردین قریشی  ، اعجاز حقی خان ، علی عمران شاہ ، سردار عاشق خان پتافی، میاں محمدعالم ، نعیم قریشی ، الفت کریم الفت ، رئیس محمدکلیم چاچڑ ، ارشد رحمانی ، اظہر حسین ، عبیدالرحمن ، جام عبدالمجید جاوید ، خالد محمود چوہدری ، چوہدری محمد رفیق سیفی ، فیاض فیاضی، ملک سلیم ، ملک غفور ، نسیم دھریجہ ، شمس دھریجہ سابق ایم پی اے اقلیت ونگ بخشا رام ، دادو رام ، دینہ رام اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *