پرامن لانگ مار چ اور دھرنا دے کر پاکستان میں احتجاجی تاریخ کو نیا موڑ دے دیا ہے:ڈاکٹر محمود قریشی

20 01 2013 mehmood1

 

خا ن پور (خواجہ محمد زبیر سے)پاکستان این جی اوز فورم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر محمود قریشی نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر قادری اور ان کے ساتھیوں نے پرامن لانگ مار چ اور دھرنا دے کر پاکستان میں احتجاجی تاریخ کو نیا موڑ دے دیا ہے انہو ں نے کہا کہ احتجاج توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرئوا کا نام نہیں ہے مثبت انداز میں پرامن رہ کر اپنے مطالبات منوانے پر سب قوتیں انگشت بدنداں ہیں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے خلاف بیانات دینے والے اپنے مستقبل کی فکر کریں کیونکہ لانگ مارچ اب کوئی اور نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سماجی تاریخ میں ایسا شاندار احتجاج کسی اور نے نہیں کیا کہ پچاس ہزار سے زائد افراد چار دن تک دھرنا دے کر ایک گملہ توڑے بغیر گھر وں کو واپس آگئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری سول سوسائٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات کے حق میں ہے اور ان کی تمام تر ہمددردیاں ان کے ساتھ ہیں اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے تصاویر ای میل ہوچکی ہیں

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *