پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صوبے بنانے کی بنیاد پر عوام کو دھوکہ دیاہے:میاں غوث محمد

mia Gos1

 

خان پور (ریاض احمد بلوچ سے) معروف لیگی رہنما حلقہ این اے 193سے امیدوار میاں غوث محمد نے کہاہے کہ گورنر کی حیثیت وفاق کی طرف سے متعین ایک ڈاکیے جیسی ہوتی ہے اور پنجاب کی گورنر شپ دیکر پیپلزپارٹی کو مخدوم احمد محمود کی صورت میں اچھے ٹھپے لگانے والا ڈاکیہ مسیر آگیا ہے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہاکہ 4سال حمزہ شہبا ز کی باڈی گارڈ تعیناتی ختم ہونے کے بعد مخدوم احمد محمود کے تینوں بیٹوں کو بلاول زرداری کا باڈی گارڈ تعینات کردیاگیا ہے یوں پیپلزپارٹی کو ڈاکیہ اور باڈی گار ڈز کے حصول کے بدلے گورنر شپ دینا گھاٹے کا سودا نہیں میاں غوث محمد نے کہاکہ رحیم یارخان میں 20جنوری کو گورنر استقبال کے سرکس تماشہ کیلئے لوگوں کو یہ جھانسہ دیکر اکٹھا کیا گیا تھا کہ اس جلسہ میں محمد علی درانی اور نواب صلاح الدین بھی موجود ہوں گے اور بہاول پور ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان پر مشتمل 3ڈویژنوں کا صوبہ بہاول پور کا اعلان ہوگا مگر ہمیشہ کی طرح عوام سے دھوکہ کیا گیا جلسہ میں شرکت کرنے والے 20ہزار افراد کو مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا مخدوم سید احمد محمود کے گورنر پنجاب بننے سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں ہوں گی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے میاں غوث محمد نے کہا کہ اس کا فائدہ بھی مخدوم احمد محمود کو ہوا ہے وہ لاہور میں اپنی 6کنال کی کوٹھی سے 50ایکٹر کے گورنر ہاوس میں منتقل ہوئے ہیں اور ان کے تینوں بیٹوں کو پنجاب کے حکمرانوں کے بیٹے حمزہ شہباز کی باڈی گارڈ شپ سے وفاق میں صدر پاکستان کے بیٹے بلاول زرداری بھٹو کے باڈی گارڈ ز ہونے کا اعلیٰ ترین منصب ملا ہے اس سے لگتا ہے کہ سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے مخدوم سید احمد محمود سے کوئی بدلہ لیا ہے انہوںنے کہاکہ اگر ماضی میں جاکر دیکھیں تو پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صوبے بنانے کی بنیاد پر عوام کو دھوکہ دیاہے اب بھی پیپلزپارٹی جس کے پیدا کردہ بحران عوام پر مسلط ہیں وہ صوبے کی سیاست کرے گی مگر اب وسیبی عوام سیانے ہوچکے ہیں ضلع رحیم یارخان اور بہاول پور سمیت جنوبی پنجاب میں کلین سیوئیپ کرنے کی باتیں کرنے والے مخدوم سید احمد محمود اور پیپلزپارٹی کی عوام انتخابات میں ضمانتیں ضبط کردے گی میاں غوث محمد نے کہاکہ ایم این اے میاں عبدالستار جنہوںنے اپنے بنگلہ پر ایفی ڈرین کی ڈیلنگ کروائی تھی اور س میں کروڑوں روپے کمائے اپنا سگا بھائی ہونے کے باوجود میں نے اسے بے نقاب کیا تھا اب مخدوم احمد محمود کی گورنر شپ کے حصول کے لئے عوام کے حقوق سے سودے بازی کی اندرونی کہانی بھی  میں عوام تک پہنچاوں گا

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *