صوبہ بحالی کے لئے لانگ مارچ دھرنے اور بھوک ہڑتال پر غور کررہے ہیں:فضل الرحمان ساجد عزیز

fazal0

 

خان پور (سپیشل رپورٹر) تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی رہنما صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی نے کہاہے کہ گورنر احمد محمود کے جلسہ میں بہاول پور صوبہ بحالی کے کارکنان موجود تھے محمد علی درانی کی شرکت کا جھانسہ دیکر عوام کو بے وقوف بنایا گیا اقتدار کے بھوکوں نے بہاول پور صوبہ کا نعرہ لگوا کر عوام کو جلسہ گاہہ لیکر گئے محمد علی درانی اقتدار کے بھوکوں کے سسٹم کا حصہ نہیں وہ صرف بہاول پور کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہاول پور صوبہ بحال کروانا چاہتے ہیں جلسہ گاہ میں شریک افراد محمد علی درانی کی شرکت کے بارے میں معلومات  حاصل کرتے رہے عوام کو دھوکا دیا گیا چیف آف میرانی برادری سردار زید خان میرانی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخدوم احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی کا پاور شو صرف احمد محمود کے بیٹوں کو پیپلزپارٹی میں شامل کروانے کے لئے تھا جلسہ گاہ میں موجود عوا م مایوس ہوکر چلی گئی انہوں نے کہاکہ بہاول پور صوبہ بحالی کیلئے ہر طاقت سے ٹکرانے کے لئے تیار ہیں صوبہ بحالی کے لئے لانگ مارچ دھرنے اور بھوک ہڑتال پر غور کررہے ہیں بہاو ل پور کی عوام صرف اپنے حقوق کی خاطر بہاول پور صوبہ چاہتی ہے حکمران بہاول پور کی عوام کے ساتھ بنگلہ دیش جیسا سلوک کرکے ہمیں علیحدگی پر مجبور کررہے ہیں بہاول پور سے گزرنے والے تمام راستے بند کرکے اپنا احتجاج کا آغاز کردیں گے بہاول پو رکی عوام سٹرکوں پرنکل پڑی توحکمران اقتدار چھوڑ کر بھاگ جائیں گے حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بہاول پور کی عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر بہاول پور صوبہ بحال کیا جائے ورنہ بہاول پو رکی عوام حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب کردیں گے اس موقع پر فاروق خان میرانی ،عاصم خان میرانی ،رحیل خان ،عاطف قریشی ،جام ریاض احمد ،ملک اصغر مسن ،چوہدری کرم دین ،رفیق چاچڑ ،راو فیاض ،حاجی محمد اسلم چاچڑ ،حاجی عبدالغنی جٹ ودیگر موجود تھے دریں اثناء صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی نے ریاض احمد کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر گئے جہاں انہوںنے تعزیت کی بعدازاں جام ریاض حسین کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی اس موقع پر مقامی زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بہاول پور صوبہ بحالی میں تاخیر کی گئی تو حالا ت کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ہماری پرامن تحریک کو تشدد پسندتحریک نہ بنایا جائے ہم پاکستان میں رہناچاہتے ہیں تاہم ہمیں بنگلہ دیش کی طرز کا انقلاب لانے پر مجبور نہ کیا جائے ہم اپنے حقوق ہر صورت واپس لیکر دم لیں گے حکمران ہمیں تقسیم کرنے کی سازش بند کردیں بہاول پور کی عوام اپنے حقوق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر چوہدری اقبال چوہدری فلک شیر چوہدری کرم دین چوہدری اصغر ودیگر موجود تھے

حلقہ 289سے وہی امیدوار کامیاب ہوگا جس کو صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی کی حمایت حاصل ہوگی

خان پو ر(سپیشل رپورٹر ) صوبائی اسمبلی حلقہ 289سے تعلق رکھنے والی سرکردہ سیاسی شخصیات اہم بڑی برادریاں صوبہ بہاول پور کی حامی تحریک صوبہ بہاول پور کے مرکزی رہنما صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی کے صوبائی حلقہ 289کے دورے کے موقع پر چیف آف میرانی برادری سردار زید خان میرانی چیف آف خشک برادری حاجی پہنوں خان خشک چیف آف ارائیں برادری جام ریاض حسین چیف آف مسن برادری ملک حضور بخش مسن ،چیف آف ماچھی پرادری ملک اللہ وسایا ماچھی سمیت دیگر نے صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کی حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے چند برادریوں کے افراد جو عرصہ دراز سے مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم شہاب الدین کی حمایت کررہی ہے وہ بھی ان پیشہ ور سیاستدانوں کو چھوڑ گئی مقامی سیاسی شخصیات چوہدری کرم دین کے مطابق صوبائی حلقہ 289سے وہی امیدوار کامیاب ہوگا جس کو صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی کی حمایت حاصل ہوگی پیشہ ور سیاستدانوں کا جنازہ نکل چکا ہے مصروف بزرگ سیاسی شخصیت ملک باد ل خان مسن نے دعوی کیا ہے کہ ایم پی اے میاں محمد اسلم کو اب چند ووٹ بھی نہیں ملیں گے یہ پیشہ ور سیاستدان صرف اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں لہذا ان کو عبرتناک شکست دیں گے ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل الرحمان ساجد عزیز درخواستی مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شامل ہونے والے ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *