وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کچی آبادیوں کا مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے:ملک محمد اسلم

22-01-13 Aslam1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ،جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی ملک محمد اسلم سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اعجاز خان سرکی ،شفیق الرحمان قادری ،چوہدری عبدالستار ،رانا محمد افضل ،حاجی مجاہد بھٹی ،بشیر احمد علوی نے ملاقات کی اس موقع پر ملک محمد اسلم نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی غریب دوست پالیسیوں کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے کچی آبادیوں کا مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی روز بروز مقبولیت میں کمی اور مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے پیپلزپارٹی نے غریب مکاو پالیسی اپنا رکھی ہے غریب عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ان کا خون نچوڑا جارہاہے روٹی کپڑا مکان کانعرہ لگانے والے دووقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی مثال نہیں ملتی پرانے ورکر وں کا استحصال بند کرکے ورکروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا انہوںنے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی کرپٹ پالیسی کے تحت ملک کا دیوالیہ نکل چکاہے ہمار املک پورے ملکوں میں بدنام ہوکر رہ گیا ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے حامی مسلم لیگ(ق) اور ایم کیوایم کا ایک ہی منصوبہ ہے جو صرف ملکی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں انہوںنے کہاکہ ورکرز تیاریاں شروع کردیں ضلع بھر میں ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے ۔۔۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *