جیٹھہ بھٹہ میں ڈاکو سرعام لوٹ مار کرتے رہے، پولیس غائب، اہل علاقہ کا احتجاج

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) گذشتہ شب پولیس گشت کرتی رہی اور ڈاکو بھی اپنا فن دکھاتے رہے نواحی علاقہ جیٹھہ بھٹہ میں دوکلومیٹر اندر 5ڈاکے ،پولیس نے ایک بھی مقدمہ درج نہ کیا اہل علاقہ کا پولیس کی بے حسی کے خلاف زبردست احتجاج،ڈی پی او سے فوری ایکشن کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات 8بجے 6مسلح ڈاکو وں نے موٹر سائیکل چھین لیا پھر ایک کلومیٹر آگے جاکر چوہدری حق نواز کے بیٹوں کو یرغمال بناکر نقدی 12ہزار روپے چھین لی ساتھ ہی ہوٹل مالک سے 4ہزار روپے نقدی اور ہوٹل پر موجود لوگوں سے نقدی اور موبائل چھین لیے تھوڑی دور جاکر کار کو روک کر گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین لئے قریب موجود گھروں میں داخل ہوکر نقدی اور زیورات لوٹتے رہے یہ تمام ڈکیتیاں حمزہ شوگرملز چوک سے دو کلومیٹر کے اندر ہوئیں پولیس چوکی بھی اسی ایرایا میں ہونے کے باوجود ڈاکو بلاخوف لوگوں کو لوٹتے رہے جبکہ پولیس معلومات حاصل کرنے میں مصروف رہی متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ڈکیتی کی اطلاع دینے چوکی پہنچے تو چوکی میں کوئی افسر موجود نہیں تھا ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *