خاوند نے بیوی سے مل کر دوسری بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو آگ لگا دی

 

خان پور (کرائم رپورٹر) خاوند نے بیوی سے مل کر دوسری بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو آگ لگا دی دونوں جھلس کر جاں بحق ،یہ واقعہ ترنڈہ محمد پناہ میں پیش آیا جہاں مبینہ اطلاعات کے مطابق 35سالہ عبدالقادر نے مبینہ طور پر اپنی چھوٹی بیوی سے مل کر اپنی بڑی بیوی ام سلمہ اور بیٹی ڈیڑھ سالہ مریم فاطمہ کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا جبکہ دونوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر خان پور میں کیا گیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم عبدالقادر کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *