سپیشل بچوں میں بھی عام بچوں کی طرح آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے: اہلیہ بیگم ظفر شفیع

28 01 2013 spes1

 

خان پو ر(خواجہ محمد زبیر سے)خان پور سپیشل سکول میں فن فیئر کا انعقاد سابق ناظم یونین کونسل نیل گڑھ ظفر شفیع کی اہلیہ بیگم ظفر شفیع مہمان خصوصی تھی اس موقع پر بچوں نے بہترین ٹیبلوزپیش کیے اور ثابت کیا کہ سپیشل بچے بہت باصلاحیت ہوتے ہیں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان نے ان بچوں کے ٹیبلوز کو دلچسپی سے دیکھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انچارج سکول محترمہ مہرین یوسف نے کہا کہ سپیشل بچے نہایت باصلاحیت ہوتے ہیں اور ان بچوں میں بھی عام بچوں کی طرح آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے اس موقع پر والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سپیشل بچوں نے سٹال لگائے انہوں نے نعت شریف ، تلاوت قرآن پاک کا مظاہرہ کیا اور موسیقی پر بہترین رقس پیش کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *