لسانی اور سیاسی عزائم پر مشتمل صوبہ قبول نہیں حکومت فوری طور پر پنجند صوبہ بنائے:آصف خان رند

29-01-13rind1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) لسانی اور سیاسی عزائم پر مشتمل صوبہ قبول نہیں حکومت فوری طور پر پنجند صوبہ بنائے یہ بات تحریک صوبہ پنجند کے چیئرمین آصف خان رند نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ بہاول پو رہمیشہ ریاست رہی کبھی صوبہ نہیں تھا جبکہ جنوبی پنجاب کے نام سے چند سیاسی جماعتوں کی سیاسی شعبدہ بازی شامل ہے اس وقت علاقہ کے وسیبی افراد پنجند صوبہ کے نام پر متفق ہیں اس پر کوئی سیاسی یا لسانی چھاپ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں نے بہاول پور جنوبی پنجاب صوبہ بنایا تو بھر پور احتجاجی سول نافرمانی تحریک چلائیں گے یہ ریلی لشکری ٹاون سے شروع ہوکر رحیم یارخان روڈ سے ہوتی ہوئی رحیم یارخان روڈ پر دھرنا دیکر سٹرک کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے شیر زمان نیازی ،ربانی جٹ نے بھی خطاب کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *