گورنمنٹ کامرس کالجز کے لیکچرار ز کو سکیل کیمطابق تنخواہیں اور ریگولر نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا

28 01 2013sajid1

 

خان پو ر(خواجہ محمد زبیر سے) پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے لیکچرار ز کو سکیل کیمطابق تنخواہیں نہ دی گئی اور ریگولر نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا ٹیکنکل ایمپلائرا یسوسی ایشن ضلع رحیم یارخان کے عہدیداران ضلعی صدر ساجد محمود خان سنیئر نائب صدر پروفیسر ایاز محمود بلال کی دیگر عہدیداران کے ساتھ پریس کانفر نس وزیراعلی پنجاب کے ضلعی کوآرڈینٹر تعلیم خواجہ ادریس سے ملاقات ۔تفصیل کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ ٹیکنکل ایجوکیشن سے ہائر ایجوکیشن میں شفٹ کیلئے گئے 118گورنمنٹ کامرس کالجز کے لیکچرار ز گذشتہ 2سالوں سے سکیل کیمطابق تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں اور گورنمنٹ کامر س کالجز کے تقریباً 1000لیکچرارز اور ملازمین گذشتہ 9سالوں سے مختلف کالجز میں اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں پنجاب گورنمنٹ نے 2011ء میں کسی بھی کنٹریکٹ ملازم کا سکیل ریوائز نہیں کیا ہے اور نہ ہی 2012ء میں اعلان کردہ 20%اضافہ دیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ 9سالوں کے کنونس الائونس میڈیکل الائونس ہاوس رینٹ ہارڈ ایریاالائونس ان لیو اف پنیشن 30%الائونس بھی نہیں مل رہا جس سے گورنمنٹ کامرس کالجز کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو 600/-روپے سے 28000/- روپے تک ماہانہ نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں حق نہ دیا گیا تو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے بعد ازاں انہوں نے خواجہ ادریس ایڈووکیٹ سے ملاقات کی جس پر وزیراعلی پنجاب کے کوارڈینٹر خواجہ ادریس نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرکے میں یہ مسئلہ اجاگر کروں گا اور ملازمین کو ان کا حق دلایا جائے گا بعد از ملاقات خواجہ ادریس وزیراعلی پنجاب کی کال پر لاہور روانہ ہوگئے وہ آج وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے اس موقع پر پروفیسر بلا ل یونس ، محمود عالم ، غلام عباس اور دیگر افراد موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *