صوبے بنانے کی کنجی صرف میاں نوازشریف کے پاس ہے:خواجہ عاطف بشیر

Arif000

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) ضلع رحیم یارخان کے سینئر نائب صدر خواجہ عاطف بشیر نے کہا ہے کہ صوبے بنانے کی کنجی صرف میاں نوازشریف کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی تسلیم کرتی ہے کہ اس کے پاس صوبو ں کی تشکیل کیلئے مطلوبہ اکثریت نہیں ہے تو پھر صوبہ کا نعرہ کس لئے لگاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر صوبے بنانے ہی مقصود تھے تویہ اٹھارویں آئین ترمیم کے وقت بنائے جاسکتے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے بنانے میں مخلص نہیں ہے بلکہ صرف نعرہ کے طور پر صوبہ کانام استعمال کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کادور گذر چکا اب وہ صرف چند ہفتوں کی مہمان ہے اس کے بعد کبھی پیپلز پارٹی سراقتدار نہیں آے گی اور آئندہ ملک میں کوئی پیپلز پارٹی کا نام لیوا نہیں ہوگا اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *