الیکشن میں چاروں صوبوں میں مسلم لیگ (ن) اپنی حکومت بنائے گی :خواجہ عاطف بشیر

Arif000

 

خان پور(خواجہ محمد زبیر سے ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما خواجہ عاطف بشیر نے کہاہے کہ 11فروری کو محسن آباد آمد کے موقع پر اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف کا بھر پور استقبال کریں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے آنے والے الیکشن میں چاروں صوبوں سمیت وفاق میں مسلم لیگ (ن) اپنی حکومت بنائے گی اور ترقی کا جو سفر1999ء میں رکا تھا اسی کو اسی جگہ سے شروع کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ ایک آمر نے ملک میں کئی سالوں تک آمرانہ نظام قائم رکھا اس کے بعد اب 5سال تک نام نہاد جمہوریت نے ملکی جڑیں ہلا کررکھ دی ہیں پیپلزپارٹی کا یہ دور بھی جمہوری مارشل لاء کا دور ہے مگر انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کا صفایا کردیں گے خواجہ عاطف بشیر نے کہا کہ طاہر القادری کے تماشہ کے ذریعہ جمہوریت کو خطرات لاحق ہوئے ہیں عوام انتخابات کے التوا کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *