قائد میاں محمد نواز شریف کی محسن آباد آمد پر بھر پور استقبال کیاجائے گا:میجر (ر) تنویر حسین سید

08-02-2013major1

 

خان پور ( نمائندہ ایکسپریس ) قائد میاں محمد نواز شریف کی محسن آباد آمد پر بھر پور استقبال کیاجائے گا ہزاروں افراد قافلوں کی شکل میں جلسہ میں شرکت کریں گے محسن آباد کا جلسہ مقامی سیاست میں ا ہم ثابت ہوگا مسلم لیگ (ن) ضلع رحیم یارخان میں کلین سوئپ کرے گی ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے میجر (ر) تنویر حسین شاہ (ستارہ جرات) نے یوتھ ونگ (ن) کے ضلعی وسٹی عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف کے نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے مثال ہیں میاں شہباز شریف کی کاوشوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے (ن ) لیگ کی گڈگورننس کی وجہ سے صوبہ بھر میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے کاروباری اور مذہبی حلقے (ن) لیگ میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ تمام عہدووں اور مرعات کے باوجود پیپلزپارٹی ضلع رحیم یارخان سے ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی انہوں نے کہاکہ نوجوان میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور تمام عہدیدار خود جاکر گھر گھر (ن) لیگ کے ممبر شپ فارم تقسیم کریں اس موقع پر یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سلیمان نواز،سٹی صدر ڈاکٹر جنید محمود ،کامران اقبال ،چوہدری ظفراقبال ،اور دیگر موجود تھے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *