میاں شہباز شریف اور ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع کے حق میں موٹر سائیکل ریلی

08-02-2013ejaz2

 

خان پور ( فیاض بلوچ سے ) مسلم لیگ (نواز ) یوتھ ونگ کے زہر اہتمام سٹی صدر یوتھ ونگ آصف خان رند کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مقامی ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع کے حق میں ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی لشکری ٹاون سے شروع ہوکر دین پور چوک ،قائد ملت روڈ ،۔چوک اللہ خیر ماڈل ٹاون روڈ سے ہوتے ہوئے جب سٹی سنٹر پہنچی تو ہاں ڈگری کالج کے طلباء بھی شریک ہوگئے جو بعدازاں ریلی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور پہنچی اور بلدیہ چوک میں ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع کا استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کےحق میں نعرے بازی کی بعدازاں ہسپتال میں گردوں کے ڈئیلاسسز کے افتتاحی تقریب کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوگئی اس موقع پر سٹی صدر آصف رند نے کہاکہ  یوتھ ونگ کی ریلی 11فروری کو اسی طرح شاندار طریقہ سے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کا بھی محسن آباد آتے ہوئے راستہ میں استقبال کرے گی ریلی میں مدنی چانڈیہ ،جام جنید ،رمضان نیازی ،عادل امین،راجہ ارشد،شہر زمان نیازی،اقبال خان رند ،مٹھوبھٹی ،جام خالد پرویز ،عمران جمالی ،سبطین شاہ ،عابدچانڈیہ ،ربانی جٹ ،طارق عباسی ،ابوبکر عباسی اور دیگر بھی شریک تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *