چوہدری محمد اعجا زشفیع نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردوں کے ڈائیلاسز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

08-02-2013ejaz0

 

خان پور( نمائندہ ایکسپریس ) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجا زشفیع نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردوں کے ڈائیلاسز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے چار سال کے عرصہ میں تحصیل خان پور میں 90کروڑ کے منصوبے مکمل کراکے عوام دوست حکومت ہونے کا ثبوت  دیا ہے مسلم لیگ (ن) وعدوں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ 1122ریسکیو کی عمارت تعمیر ہوچکی ہے اور اس ماہ میں ریسکیو سروس کام شروع کردے گی جی وی ٹی آئی سے خواتین روزگار ملے گا حکومت رہے نہ رہے جی وی ٹی آئی کا منصوبہ ضرور مکمل ہوگا اور کالج ہذا میں خواتین کو 14قسم کے مختلف ہنر سیکھائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ مارچ میں ہمار ا ٹینور ختم ہورہاہے ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام سے ووٹ مانگیں گے ہم نے کاغذی کاروائی کی بجائے عملی طور پر خدمات کی مثال قائم کی ہے اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم میاں ،ایکسئن بلڈنگ پراونشل عبدالوحید ،ایس ڈی او بلڈنگ حافظ عبدالقادرصدیقی ،صدرتاجران حاجی مقبول بھٹی ،چوہدری محمد اظہر ،سابق کونسلر چوہدری طارق علی ،سابق ناظم ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری ،عبدالحمید عباسی ،محمد انور عباسی ،امام بخش مظہر ایڈووکیٹ،ملک عبد الرحمان کے علاوہ یوتھ ونگ کے درجنوں نوجوان آصف رند ،ادیب انور ،ڈاکٹر فلک شیر میاں ،اسعد شاہ،بلال شاہد ،عدنان چوہدری ،عثمان بھولا ،شیر زمان نیازی اور کالج کے طالبعلم موجود تھے جنہوں نے ایم پی اے اعجا زشفیع کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی دریں اثنا چوہدری محمد اعجاز شفیع نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کے مسائل سنے اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹی صحیح طور پر انجام دیں ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *