قوم نے عمران خان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی:خواجہ محمد سلیم یحییٰ ایڈووکیٹ

14-02-2013pti1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) اگر قوم نے عمران خان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ملک میں درپیش مسائل اور بحران کے ذمہ دار موجودہ اور سابق حکمران ہیں معدنیات اور وسائل سے مالا مال ملک کی عوام کو بھکاری بنا دیا ہے حکمران امیر سے امیر تر جبکہ عوام کے لئے دووقت کی روٹی مشکل ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وکلاء ونگ کے تحصیل صدر خواجہ محمد سلیم یحییٰ ایڈووکیٹ اور حلقہ 289کے آرگنائزر غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ نے عمران خان کے متوقع دورہ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ دینے والے لوگ بھی ان کے گناہ میں برابر کے شریک ہیں 60سال سے مسلسل ملکی خزانہ لوٹاجارہاہے اگر اس الیکشن میں بھی قوم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تواگلے پانچ سال کیلئے ملک اندھیروں میں ڈوب جائیگا اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے جس سلسلے  میں کمیٹی ترتیب دی دے گئی ہے اجلاس میں انصاف یوتھ ونگ کے باقر چغتائی ،نبیل کورائی ،بلال حیدر ساہی ،صغیر رحمانی ،راشد سعیدگھلیجہ ودیگر شریک تھے ۔۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *