پی آئی اے عملہ ڈیوٹی کرنے کی بجائے مسافروں کے سامان پر ڈاکے ڈال رہاہے:فہد جاوید

14-02-2013fahad1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) پی آئی اے عملہ ڈیوٹی کرنے کی بجائے مسافروں کے سامان پر ڈاکے ڈال رہاہے میرے ساتھ ہوئی ناانصافی کا ازالہ نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاوں گا ان خیالات کا اظہار اسد ٹاؤن کے رہائشی سٹڈی ویزہ انگلینڈ سے واپس آنے والے سٹوڈنٹ فہد جاوید ولد محمد جاوید اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دوسال قبل ویزہ پر انگلینڈ گیا تھا مورخہ 10-01-2013کو بذریعہ پی آئی اے فلائٹ PK-655رحیم یارخان پہنچا جہان پر مجھے بتایا گیا کہ آپ کا سامان لیگج نمبر PK-573406فلائٹ سے نہیں آیا کیونکہ طیارہ میں سامان کی گجائش نہ تھی آپ کا سامان دودن میں دوسری فلائٹ سے پہنچ جائیگا انہوں نے کہاکہ مسلسل چکر کاٹنے کے بعد خود سامان لینے لاہور ایئرپورٹ گیا جہاں پر مجھے تمام لیگج روم چیک کروائے گئے جبکہ کسٹم نے میرے سامان کی روانگی بذریعہ فلائٹ نمبر PK-309مورخہ 11-01-2013کو لاہور سے سکھر کی یقین دہانی کرائی رحیم یارخان ایئرپورٹ پر معلوم کرنے گیا تو منیجر ایئرپورٹ نے کہاکہ لاہور سے سکھر آپ کا سامان پہنچ گیا چکاہے جو جلد منگوا لیاجائے گا فہد جاوید نے کہاکہ چند روز میں دوبارہ رحیم یارخان گیا تو منیجر نے کہاکہ آپ سامان سکھر نہیں ہے فہد جاوید نے کہاکہ میر ا قیمتی سامان پی آئی اے عملہ نے چوری کرلیا ہے جس میں میرے ملبوسات تعلیمی سرٹیفکیٹ اور قیمتی سامان تھا میرے سرٹیفکیٹ کی چوری پوری زندگی داؤپر لگ گئی ہے فہد جاوید نے وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے پی آئی اے عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *