بھارت سے تجارتی ونجی تعلقات فوری ختم کئے جائیں :ڈاکٹر شاہدحنیف چوہدری

16-02-2013sosa1

 

خان پور(فیاض بلوچ سے) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سرپرست حاجی مراد خان رند کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر ڈاکٹر شاہدحنیف چوہدری ،جنرل سیکرٹری نعیم الدین قریشی ،تحصیل صدر شیخ ریاض الدین ،میاں صادق محمود ،ماسٹر عبداللہ،طارق محمود ،نور اصغر ،حاجی ریاض زرگر ،چوہدری ظفر اقبال ،رانا محمد آصف ،شفیق شاہ ،حاجی بشیر احمد ،حاجی اسلم رند ،احسن مشتاق سیال ،سید بہار شاہ گیلانی ،محمد فاروق ،میاں عباس فضل ،فیاض مراد ،قادر بخش سمیت درجنوں عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر بھار ت کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی نوجوان اخلاق احمد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی خطاب کرتے ہوئے حاجی مراد خان رند نے کہاکہ بھارت مسلسل پاکستان اور پاکستانی عوام سے نفرت کا اظہار کررہاہے لیکن ہمارے حکمران ایسے ملک کو پسندیدہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں انہوں ن ے کہاکہ ہمارے حکمران بھارت کا دباو برداشت نہیں کرپائے ان کے قیدیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے لیکن ہمیں ہمیشہ اپنے قیدی مردہ حالت میں تحفہ میں دیئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوان فوجی اخلا ق احمد شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا حکمران ہوش کے ناخن لیں اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری نے کہاکہ بھار ت نے پاکستان کو چیلنج کیا ہے عوام فوج کے ساتھ ہے بھار ت کے ساتھ تمام تجارتی اور نجی تعلقات ختم کرکے اینٹ کاجواب پتھر سے دیاجائے انہوں نے کہاکہ غلطی سے کنٹرول لائن پار کرلینے کی سزا گولیاں ہیں تو پاکستانی حکمران خاموش کیوں ہیں انہوں نے کہاکہ اب فیصلے کا وقت آگیا ہے بھارت کو جواب دیکر اپنا بدلہ لیا جائے بھارت نے ناحق ہمارے فوجی نوجوانوں کو شہید کیا بھارت سے تعلقات ختم نہ کئے گئے تو شدید احتجاج کا سلسلہ جاری کردیں گے ۔۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *