بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو کاروبار کے لئے فی کس 3لاکھ روپے دیے جارہے ہیں

16-02-2013bbb1

 

خان پور(فیاض بلوچ سے ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ حق پروگرام میں خان پور کی 30خوش خواتین کو کاروبار کے لئے فی کس 3لاکھ روپے دیے جارہے ہیں وفاقی حکومت کے اس پروگرام سے لاکھوں خواتین اپنے کاروبار سے منسلک ہوجائیں گی اور اپنا باعزت روزگار کماسکیں گی ان خیالات کا اظہار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقامی دفتر خان پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم صغری انجم اور امیر حمزنے 30خوش نصیب خواتین کو 10روزہ تربیتی ورکشاپ میں خواتین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ یہ تربیت 10روز تک جاری رہے گی جس میں خواتین کو اس خصوصی پروگرام کے تحت مختلف شاہرات اور چوکوں پر سٹال لگانے کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ ان میں کاروباری خود اعتمادی پیدا ہو اس پروگرام کو فروغ کاروبار خواتین باوقار کا نام دیا گیا ہے ۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *